internationalNational

Krona against the virus to join the tribute to China's doctor

Islam Abad (94 news) کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پر چین کا پاکستانی ڈاکٹر کو خراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکٹر کی رضاکار حیثیت سے چین میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہونے والے غیر ملکی ڈاکٹر محمد عثمان جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر جنجوعہ نے بتایا کہ وہ چین کے چانگشا میڈیکل یونیورسٹی میں ایک استاد ہیں اور انکا تعلق پاکستان کے شہر جہلم سے ہے۔

We appreciate Dr.Muhammad Usman Janjua,a foreign Doctor to join the fight against coronavirus in China as a volunteer. He is a teacher from Changsha Medical University,China and hails from Deena, Jhelum, Pakistan.

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

اس حوالے سے ڈاکٹر جنجوعہ نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ان کے لئے دوسرے گھر کی طرح ہے کیونکہ انہوں نے وہاں تعلیم مکمل کی تھی۔ انکا کہنا کہ میرا دل اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ دھڑک رہا ہے، اگر میں اس مشکل گھڑی میں ووہان میں اپنی خدمات پیش کرسکتا ہوں تو، یہ میرے اور میرے ملک پاکستان کے لئے باعث فخر ہوگا۔

انھوں نے چینی میڈیا کے سامنے چینی عوام کے سامنے ہیرو کی حیثیت سے پیش کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر جنجوعہ نے یہ بھی بتایا کہ بطور ڈاکٹر وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ چینی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لئے مناسب وقت پرمناسب اور طاقتوراقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ چین جلد ہی کورونویرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہری اپنے آپ کو محفوظ پا لیں گے۔ واضع ہے کہ چین اس وقت کروونا وائرس سے نپٹنے کے لیے خوب کوشش کر رہا ہے۔ چین میں ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ایک ہسپتال بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی بھی چین کے شہر ووہان میں لوگ محصور ہیں اور کسی کو بھی وہاں جانے یا وہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس وائرس سے لڑنے کے لیے چینی ڈاکٹرز بہت محنت کر رہے ہیں۔ اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے ایک ڈاکٹر محمد عثمان جنجوعہ نے اس وائرس سے لڑنے کے لیے چین جانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر چین نے انھیں خوب سراہا ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close