آر پی او سہیل اختر سکھیراکا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ، صدر پریس کلب شاہد علی نے صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی اور معلومات کی فراہمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا

پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون امن و امان کے قیام اور عوام تک درست معلومات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے، آر پی او

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد سہیل اختر سکھیراکا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ ، صدر پریس کلب شاہد علی نے عہدیدران اور سینئر صحافیوں کے ہمراہ اسقبال کیا۔آر پی او نے صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون امن و امان کے قیام اور عوام تک درست معلومات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے میڈیا کو ریاست کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ مثبت اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔دورے کے دوران آر پی او نے بتایا کہ فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف مثر کارروائیاں جاری ہیں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز ایکشن لیا جا رہا ہے۔صدر پریس کلب شاہد علی نے صحافیوں کو درپیش سیکیورٹی اور معلومات کی فراہمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، جس پر آر پی او نے فوری اور موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں صدر پریس کلب نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا کو پریس کلب کی سہولیات اور مختلف شعبہ جات، جن میں جم، لائبریری، اسپورٹس کمپلیکس، سوئمنگ پول اور خواتین لانج شامل ہیں، کا وزٹ کروایا۔اس موقع پر سیکرٹری عزادار حسین عابدی، اینکر حنان بخاری، چئیرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر احمد اعجاز، سینئر صحافی زاہد مان، میاں محمد سعید، مراتب جٹ، محمد طاہر، نائب صدر ظفران سرور، میاں منور اقبال، رانا محسن فاروق، شوکت علی وٹو، میاں صغیر سانول، رانا شریف، رانا جاوید، فرحان حکیم، بابا سلیم شاہ، ارشد انصاری، افشاں بتول، مریم جاوید، رائے واصف، شاہد محمود، ندیم راجپوت، جاوید مہیس، ملک ظہور احمد، عزیز بٹ، ملک جاوید شمشاد، علی حسن، رومی ایچ ڈی، شعیب الطاف، علی رضا، فصیح نقوی اور قمر عباس قمر شامل تھے۔



