ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی گریڈ 20 میں ترقی پر انقلابی ورکرز یونین کی طرف سے تہنیتی تقریب کا اہتمام


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی گریڈ 20 میں ترقی پر انقلابی ورکرز یونین ایف ڈی اے کی طرف سے ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے یونین کے عہدیداروں و دیگر سٹاف کے ہمراہ مبارک باد کا کیک کاٹا اور انہیں تہنیتی پھول پیش کئے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ٹرانسفر آفیسر عابد اشرف بٹ، یونین صدر صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض و دیگر عہدیداران تقریب میں موجود تھے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے یونین عہدیداروں اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگلے سکیل میں ان کی ترقی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے جس سے کسی بھی سرکاری ملازم کا اطمینان اور خوشی منسلک ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف کے بھرپور تعاون و محنت سے ایف ڈی اے کی سروسز میں بہتری لائی گئی ہے اور اس معیار کو نہ صرف برقرار بلکہ مزید اضافہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ یونین صدر صداقت بلوچ، جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض و دیگر عہدیداروں نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی اگلے گریڈ میں ترقی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اپنی انتظامی صلاحیتوں کی بدولت تیز رفتار ترقی کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر خیروبرکت اور ادارہ کے استحکام و ترقی کی دعا کی گئی۔



