تقریبات/سیمینارز

واسا کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم بارے آگاہی کا سلسلہ جاری

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت سی ایل سی سٹاف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اکبر آباد چوک کا وزٹ کیا اور وہاں زیر تعلیم طالبات کو انسداد ڈینگی بارے لیکچر دیا اورڈینگی سے بچائو بارے احتیاطی تدابیر کے تحریر کردہ پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ طالبات کو انسداد ڈینگی مہم کے دوران احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے گھروں میں جا کر ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھروں کی ممکنہ افزائش میں اضافہ متوقع ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ واسا فیصل آباد کی جانب سے عوامی سطح پر انسداد ڈینگی مہم کا مقصد موذی مرض کا سبب بننے والے ڈینگی مچھروں سے بچائو کرنا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس پر بھرپو عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button