National

ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کی کھلی کچہری، موقع پر ہی عوام کی داد رسی کی ہدایت

Faisalabad(94 news) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لئے سرکٹ ہاؤس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او اطہر اکرم نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی افسران کو دادرسی کی ہدایت کی۔ ارکان صوبائی اسمبلی میاں وارث عزیز اور فردوس رائے بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرز نازیہ موہل،خرم شہزاد بھٹی،محمداورنگزیب،ایس پی محمد معاذ،سی ای اوز ہیلتھ‘ ایجوکیشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر مشتاق سپرا،علی احمد سیان،کاشف رضا اعوان،ڈائریکٹر پی ایچ اے عثمان اکرم کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی ریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز آفس،میونسپل کارپوریشن،پارکنگ کمپنی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ودیگر محکموں سے متعلقہ شکایات سنتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکایات ومسائل کے حل کے لئے بالکل فکرمند نہ ہو ان کے ازالہ کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کرپشن میں ملوث ہوگا اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور کام چور سٹاف کو کڑا احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے بعض درخواستوں پر کئی علاقوں میں واسا،تجاوزات،مال سے متعلقہ مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ وہ اپنے دفتر میں روزانہ عوامی شکایات سنتے ہیں کیونکہ عوام سے رابطہ اور ان کے مسائل کا حل اولین مشن ہے۔اس سلسلے میں پبلک سروس محکموں /اداروں کو بھی متحرک کیا گیا ہے۔سی پی او اظہر اکرم نے پولیس سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پالیسی کے تحت درخواستیں نمٹانے کاکام جاری ہے۔انہوں نے پولیس افسران کو بعض شکایات پر موقع کا دورہ کرنے اور فریقین کو طلب کرکے مسائل کا ازالہ کرنے کی تاکید کی۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی طرف سے مجموعی طور پر 44درخواستیں پیش کی گئیں جن میں 22ضلعی انتظامیہ اور 22پولیس سے متعلقہ تھیں۔ارکان اسمبلی میاں وارث عزیز اورفردوس رائے نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب ٹھوس اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں سے متعلقہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے افسران کی طرف سے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد اور ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button