NationalCommerce

Sugar exports were banned

Islam Abad (94 news) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا اور قیمت کو مستحکم رکھنا ہے۔

انہوں نے برآمد پر پابندی کیساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے، ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سےسختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ انہیں موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کیا جائے، غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملہ ذمہ دار ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button