National

National Assembly session this afternoon 4 The agenda has been released

Islam Abad (94 news) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کرلیا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وسط سال بجٹ جائزہ رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال عمومی شماریات ازسرنو تنظیم ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔

ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 Article 1 کے تحت طلب کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button