قومی

فراہمی آب و نکاسی سمیت دیگر سروسزمیں مزید بہتری لائی جائیں، ڈی جی ایف ڈی اے

واسا شہریوں کومعیاری سروسز کے لئے کوشاں ہے، ایم ڈی واسا

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور واسا افسران کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے واسا کی جانب سے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات، فارن فنڈڈ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا کہ عوام کے مسائل کو مزید کم کرنا اور فراہمی و نکاسی سمیت دیگر سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانا ترجیحات ہیں جس کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔واسا صارفین کے لئے سروسز ڈلیوری میں بہتری سب سے بڑی خدمت ہے جس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری ٹیموں کو متحرک کیا جائے تاکہ واسا سروسز استعمال کرنے والے زیادہ سے زیادہ صارفین کو سسٹم میں شامل کیا جائے جس سے ریونیو ریکوری میں اضافہ ہو گا اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ واسا سے متعلقہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ انہیں بروقت معیاری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ واسا افسران دستیاب وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرتے ہوئے واسا سروسز کے حوالے سے جامع اقدامات کریں جنہیں نتیجہ خیز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی اولین فریضہ ہے اور واٹر سپلائی لائنز کی سپیشل چیکنگ کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں بروقت اسے حل کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ واسا کے منرل واٹر کے بوٹلنگ پلانٹ کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے توسیع دی جائے جس کو منظوری کے لئے پی پی پی بورڈ کو بھجوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں جس سے متعلقہ اداروں کو ہر ممکن ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے کہا کہ واسا شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جبکہ ریونیو ریکوری میں اضافہ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاہم صارفین کو ریلیف دینے کے لئے ان کے ذمہ واجب الادا بلز کی اقساط بھی کی جارہی ہیں جس سے صارفین کا محکمہ پر اعتماد بحال جبکہ ریونیو ریکوری میں اضافہ ممکن ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عدنان نثار، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عمر افتخار، ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مخدوم بابر، ڈائریکٹر واٹر ثاقب رضا، ڈائریکٹر واٹر ریسورسز روحان جاوید، ڈائریکٹرز آپریشنز اعجاز لطیف، حماد افضل، محمد عثمان و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button