قومی

چوہدری شجاعت کی عمران خان سے ملاقات،ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت ملنے کا امکان

اسلام آباد (94نیوز) چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے اس ملاقات کے نتیجے میں ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت مل سکتی ہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر برائے ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے موجودہ صورتحال کے دوران وزیر اعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف کی گئی ۔

ملاقات میں کابینہ میں توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امکان ہے کہ ق لیگ کو وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت بھی مل سکتی ہے جس کیلئے چوہدری سالک اور مونس الہٰی فیورٹ امیدوار ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close