آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ، امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے، کمشنر، آر پی او


فیصل آباد (94 نیوز) آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔ ڈی پی اوجھنگ اور ڈی سی جھنگ نے کمشنر فیصل آباد اور آرپی او فیصل آباد کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ تمام حساس جلوسوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل روٹس کی کلینگ اور سویپنگ کروائی جائے۔ تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ مناسب تعداد میں نفری تعینات کی جائے، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرسے چیکنگ عمل میں لائی جائے ا ور جلوسوں کے منتشر ہونے تک پولیس جوان و افسران مستعدد اور چاک و چابند رہیں۔

آرپی او نے کمشنر کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس بھی وزٹ کیے۔ آرپی او نے ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ چھت ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔جلوسوں کو متعدد وقت اور متیعنہ روٹس سے گزارا جائے تاکہ شرکاء اور عزادار پرامن فضاء میں اپنی سر گرمیاں انجام دے سکیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم منتظمین جلوس اور اہم اکابرین سے قریبی روابط رکھتے ہوئے تمام کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے جا ئیں۔ رات کے جلوسوں میں لائٹنگ کا مناسب انتظام کیا جائے۔ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔جلوس سے متعلق تمام پولیس افسران روابط میں رہیں تاکہ بہتر کوارڈینیشن سے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے،علاوہ ازیں سپروائزری پولیس افسران وقتا فوقتا ڈیوٹی کو چیک کریں،بریف کریں اور ڈیوٹی کی حساسیت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔



