تقریبات/سیمینارز

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں سکول کے سالانہ رزلٹ کی تقریب

فیصل آباد(94 نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمدکی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے سکول کے سالانہ رزلٹ کی تقریب ہوئی جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹراشتیاق رسول،ایڈوائزر ٹو چیئر پرسن محسن رضا ملک ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ آفیسراعجازاسلم ڈوگر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال، کاشف رضا نوری،علی ضامن ایڈووکیٹ اور سجاد مصطفائی نے انعامات تقسیم کئے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر نے ادارہ کی کارکردگی اور بچوں کے تعلیمی نتائج سے آگاہ کیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے نمایاں کارکردگی کے حامل طالب علموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے محنت کے بل بوتے پر تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button