قومی

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف پہلا جلسہ ہی ملتوی ہوگیا

اسلام آباد (94 نیوز) پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف پہلا جلسہ ہی ملتوی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہونا تھا تاہم اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں شیڈول پہلا جلسہ اب 11 اکتوبر کی بجائے 18 اکتوبر کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) نے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنا تھا تاہم یہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ پی ڈی یم اور جے یو آئی کے جلسے کیوں ملتوی کیے گئے ہیں تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button