قومی

پی ٹی آئی سندھ کے صدرامیر بخش بھٹو کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد(94نیوز)پی ٹی آئی نے  سندھ کے صدرامیر بخش بھٹو کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے صوبائی  جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ کو صوبے کے تنظیمی معاملات کی نگرانی عارضی طور پرسونپ دی ہے،جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور سیکرٹری جنرل ارشد داد میں ملاقات ہوئی جس میں تحریک انصاف سندھ کے سیکرٹری جنرل حلیم عادل شیخ بھی شریک ہوئے، ملاقات میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو کا استعفیٰ منظورکیا گیا،استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ،ملاقات میں پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری حلیم عادل شیخ کو صوبے کے تنظیمی معاملات کی نگرانی عارضی طور پرسونپ دی گئی۔حلیم عادل شیخ کو سونپی جانے والی ذمہ داری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،امیر بخش بھٹو نے 25 فروری 2019 کو چیئرمین تحریک انصاف کے نام خط میں رضاکارانہ طور پر ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بارے میں بتایا تھا ۔حلیم عادل شیخ سندھ میں نئی تنظیم سازی تک تنظیمی معاملات کی نگرانی کریں گے ۔اجلاس میں سندھ میں نئے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے ہوم ورک جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close