بین الاقوامیدلچسپ و عجیب

بیوی کو قتل کرنے کیلئے جہازکوعمارت سے ٹکرادیا

گیبورون(94نیوز) افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک پائلٹ نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے چوری شدہ جہاز ایک عمارت سے ٹکرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جہاں 38سالہ پائلٹ کارل ویلجوئن کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا اور اس نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک چھوٹا طیارہ چوری کیا اور لیجا کر اس عمارت سے ٹکرا دیا جس میں اسکی کی بیوی ایک پارٹی میں شریک تھی۔

جہاز عمارت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور کارل موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ اس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم اندر موجود کارل کی بیوی اور دیگر لوگ محفوظ رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button