شوبز

وزیراعظم عمران خان نے مجھے ڈانٹ دیا تھا پھر میں نے۔۔۔۔۔۔؟ اداکارہ ریما

لاہور (94نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے فلم انڈسٹری کو شاندار فلمیں دیں اور اپنی اداکاری کے ذریعے لوہا منوایا تاہم وہ لمبے عرصے تک گھریلو زندگی سے وابستہ رہیں اور اب اچانک انہوں نے بھرپور طریقے سے میڈیا میں اینٹری مار دی ہے ۔

اداکارہ ریمانے ایک خصوصی انٹرویو  میں  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجھے شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے ، شریں رحمان سے بھی اس وقت ملاقات ہوئی جب وہ یوکے میں سفیر تھیں ۔

اداکارہ ریما نے بتایا کہ عمران خان سے مجھے ایک مرتبہ ڈانٹ بھی پڑی تھی ، ہم شوکت خانم کیلئے فنڈ ریزنگ کر رہے تھے تو میں نے وہاں پر کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے اور میں شوکت خانم کیلئے ہمیشہ کام کرتی رہوں گی ۔

عمران خان جب ڈائس پر آئے تو انہوں نے کہا کہ جو سیاست میں نہیں ہے وہ کچھ نہیں ہے ، جو کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے میں انہیں اچھا نہیں سمجھتا ۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتاہے اور شٹ اپ کال دینے پر میرے خلاف کارروائیاں ہوئی جبکہ میرے گھر پرفائرنگ ہوئی ، میرے سکینڈلز بنوائے گئے بلکہ یہاں تک کہ کئی فلموں سے نکالا گیا اور کئی سین بھی کاٹ دیئے گئے ۔اداکارہ ریما نے کہا کہ مجھے تو ایک اداکارہ نے زہر دینے کی بھی کوشش کی اور جس اسسٹنٹ کو پیسے دیئے گئے اسی نے آکر مجھے بتا دیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button