قومی

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، فائرنگ کرکے خوف حراس پھیلانے والا پسٹل سمیت گرفتار

فیصل آباد (94 نیوز) ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیرِنگرانی پٹرولنگ پولیس فیصل آبادکا ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن، ہوائی فائرنگ کرکے خوف حراس پھیلانے والا ملزم پسٹل سمیت گرفتار۔
ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ 96گ۔ب کے محمد آصف اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی ہوائی فائرنگ کرکے خوف و حراس پھیلانے والے ملزم احمد ارشاد ولد ارشاد سے ایک عدد پسٹل 9mm اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

جبکہ دیگر کارروائیوں میں پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی و غیر معیاری گیس سیلنڈر استعمال کرنے پر تیز رفتاری و جان لیوا ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close