قومی

فیصل آباد:لائیو سٹاک کا ڈویژن بھر میں جعلی سیمن ڈسٹری بیوٹرز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور صوبائی وزیر لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر سرپرستی پنجاب بھر کی طرح ڈویژن فیصل آباد میں بھی جعلی سیمن ڈسٹری بیوٹرز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب (L&DD) نے لائیوسٹاک بریڈنگ ایکٹ2014ء کے تحت غیر معیاری، ناقص اور غیر رجسٹرڈ سیمن کی فروخت اور تقسیم کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت گزشتہ دو دنوں میں ڈویژن بھر میں 7، ایف آئی آرز غیر رجسٹرڈ اے آئی ٹیکنیشنز اور عطائیوں کے خلاف درج کی گئیں جن کا تعلق جھنگ (3)، فیصل آباد (2) ٹوبہ ٹیک سنگھ(1) اور چنیوٹ (1)سے ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر قانونی سیمن کے استعمال سے جانوروں کی صحت اور نسل کشی دونوں متاثر ہو رہے ہیں جو کہ نہ صرف کسانوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ لائیو سٹاک کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ محکمہ کسی قسم کی غیر معیاری یا غیر قانونی بریڈنگ سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا اور یہ کارروائیاں جانوروں کی صحت، کسانوں کے مفادات اور اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک نے عوام اور کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اے آئی ٹیکنیشنز سے خدمات حاصل کریں اور سیمن کی فراہمی کے ذرائع کی تصدیق ضرور کریں تاکہ مویشیوں کی نسل کو بہتر بنانے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button