بین الاقوامی

ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی

کوالالمپور (94 نیوز) ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے سے وندے بھارت مشن کی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں، جن کے ذریعے بھارت اور ملیشیا کے درمیان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری تھا۔

بھارتی سفارت خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملیشیا نے بھارت کے ساتھ فضائی رابطہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ ملیشیا سے قبل برطانیہ، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، ایران جیسے ممالک بھی بھارت سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔ ملیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ وی کا شیونگ نے بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد لیا گیا، جس کا اطلاق بدھ سے ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز اور پورٹ آپریٹرز کو اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔اب تک 20 سے زائد ممالک بھارت سے مسافروں کی آمد پر پابندیاں یا سخت شرائط عائد کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button