National

Punjab Municipal Program will be completed 209 development schemes worth Rs 40 crore

Faisalabad (94 news) پنجاب میونسپل پروگرام کے تحت 40کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کی 209ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی جس کے لئے محکمانہ اقدامات شروع کر دیئے گے ہیں۔ یہ بات چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کار پوریشن سردار نصیر احمد نے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں اور گلیوں کی پی سی سی اور سڑکوں کی کارپٹ تعمیر کی جائیگی تاکہ لوگوں کو پختہ گلیوں کی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلیوں سڑکوں کی تعمیر کی 209سکیموں کے لئے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب میونسپل پروگرام کے تحت مزید ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹین کارپوریشن /ڈویڑنل کمشنر عشرت علی کی ہدایت پر میونسپل سروسز کے معیارمیں بہتری لائی جارہی ہے اور شہر کی خستہ حال سڑکوں کا سروے بھی مکمل کیا گیا ہے جن کی مرمت و بحالی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت سٹریٹ لائٹس کی درستگی و بحالی کے علاوہ نئی سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button