National

پرویز مشرف کے دور میں بھی رانا ثناءاللہ کو اسی جگہ سے گرفتار کیا گیا تھا

Lahore (94 news) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں بھی رانا ثناءاللہ خان کو اسی جگہ سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں سے انہیں اب گرفتار کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے کہا اتفاق کی بات ہے کہ مشرف دور میں بھی رانا ثناءاللہ فیصل آباد سے لاہور آرہے تھے اور سکھیکی کے راستے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت انہیں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ حکومت کی مخالفت بند کرو لیکن جو لوگ رانا ثناءاللہ کے سیاسی بیک گراﺅنڈ سے واقف ہیں انہیں پتہ ہے کہ انہوں نے تشدد کے باوجود حکومت کی مخالفت بند نہیں کی تھی۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ جن سیاسی حالات میں رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا گیا ہے ان حالات میں کوئی بھی ان کی گرفتاری کو درست تسلیم نہیں کرے گا۔ میرے ساتھ پی ٹی آئی کے ایم این اے تھے، جنہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button