قومی
ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دکانداروں کو گرفتار کرادیا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پردو دکانداروں کو گرفتار کرادیا جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے گلستان کالونی،ملت روڈ اور شیخوپورہ روڈ پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے 35 انسپکشنز کیں اور گراں فروشی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔



