قومی

پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا سندھ میں تعلیمی سیشن اپریل کی بجائے جولائی سے شروع کرنے کیخلاف احتجاج

حیدر آباد(94 نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے زیر اھتمام سندھ پرائیویٹ سکولز نےصوبہ بھر میں  نئے تعلیمی سیشن کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔جس میں طلباء و طالبات اساتذہ اوروالدین نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اپریل کی بجائے یکم جولائی سے کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزا نے صوبائی صدر سندھ شرف الزماں کی مشاورت سےاسے مسترد کر دیا ہے اورتعلیمی سیشن کو یکم اپریل سے ہی شروع کرنیکا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیشن ختم ہونے سے پہلے سیشن کو 16ماہ کا کر دینا کسی بھی صورت قبول نہیں۔ طلباء کے تعلیمی سیشن کو عملی طور پر محض 90 دنوں پر محدود کر کے انکا مستقبل داؤ ہر لگا دیاہے، انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے سندھ پرائیویٹ سکولز صوبہ بھر میں تعلیمی سیشن سابقہ روایت کے مطابق اپریل تا مارچ سے رکھیں گے اور تعلیمی ادارے نئے سیشن کا آغاز پرانے تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے سے کریں گے۔

اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزااور صوبائی صدر سندھ شرف الزماں نےصدر پاکستان، وزیراعظم،گورنر، وزیراعلی اور وزیرتعلیم سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ قبل از وقت سیشن ختم ہونے سے پہلے سیشن کو 16ماہ کا کر دینا کسی بھی صورت درست نہیں، تعلیمی سیشن کوسابقہ روایت کے مطابق اپریل تا مارچ سے ہی شروع کیا جائےاور نئے سیشن کا آغاز پرانے تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے سےکیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button