قومی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 200 کلو سے زائد ناقص میٹھے مربے تلف کردئیے، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) میٹھے مربوں کی تیاری میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آپریشن کیااور30یونٹس کی چیکنگ کرکے2کو بنداور13کو 4لاکھ کے جرمانے عائد کیا گیا۔اس دوران 11سو کلو ناقص مربہ،200 کلو شیرہ سمیت ممنوعہ اشیاء تلف کرائی گئیں۔یونٹس سے فنگس زدہ، ناقص تیار مربہ برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت مربہ بنایا جارہا تھا۔ پھلوں کو نان فوڈ گریڈ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی جبکہ سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔مقرر کردہ قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر یونٹ بند کئے گئے۔



