قومی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا،شیخ رشید بھی کمیٹی میں شامل ہوگئے

اسلام آباد(94نیوز) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، وزیر اعظم کی خواہش پر شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا۔

نعیم الحق نے سپیکر قومی اسمبلی کو شیخ رشید کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے خط ارسال کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد شیخ رشید پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ یکم جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین کمیٹی شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ دی گئی اور بجلی چوری کے خلاف مہم کے اعداد و شمار بھی اجلاس میں پیش کیے گئے تھے۔

سیکرٹری پاور ڈویڑن عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آج بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت33 ہزار میگا واٹ ہے، واپڈا 9000 میگا واٹ سے زائد دیتا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین کمیٹی شہباز شریف نے کہا تھا کہ 2 ایل این جی منصوبے میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میں لگائے تھے، دونوں منصوبوں سے بجلی نیشنل گرڈ سینٹر میں جاتی ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے پاور پلانٹ بھی لگا سکتے ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close