قومی

پاکستان کسی بھی جارحیت کا اسی شدت سے جواب دے گا: آرمی چیف

راولپنڈی (94نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کردیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا اسی شدت سے جواب دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ اورباگسرسیکٹرزکادورہ کیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر فارمیشن کمانڈرزنے انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال پربریفنگ دی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے لیکن کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ کسی بھی جارحیت کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close