کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم، انگلینڈ دورہ کے لیےآج روانہ ہوگی

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستانی کرکٹ اسکواڈ آج انگلینڈ روانہ ہوگا جہاں تین روز کی آئسولیشن کے بعد 28 جون سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعے کو لاہور سے برمنگھم پہنچے گی۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق چارٹرڈ طیارہ ابوظبی سے پی ایس ایل میں شریک قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو لے کر صبح لاہور پہنچے گا جہاں سے لاہور میں موجود 11 ارکان کو لے کر صبح 9 بجے برمنگھم روانہ ہوگا۔

لاہور سےحارث سہیل، عبدﷲ شفیق، سعود شکیل، ہیڈ کوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس اور سپورٹ عملے کے ارکان ٹیم کو جوائن کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button