بین الاقوامی

پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے‘ امریکی سینیٹرز

واشنگٹن (94 نیوز آن لائن) امریکی سینیٹر کوری بکر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کےخلاف اہم پارٹنر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے، پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔سینیٹرکوری بکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے۔امریکی سینیٹر کا کہناتھا کہ عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔

امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا کہنا تھا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے جس کے بعد اب تک روکی جانے والی کل رقم 80 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close