قومی

فواد چوہدری کو فوری عہدے سے ہٹایا جائےتحریک زور پکڑ نے لگی

لاہور (94 نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے عاطف میاں کو معاشی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیاہے تاہم وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عاطف میاں اور قادیانیوں کی حمایت کر نے پر بڑی مشکل کا سامنا ہے کیونکہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان گجرات کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ” پاکستان تحریک لبیک فواد چوہدری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ انہوں نے قادیانیوں کی حمایت میں پاکستانی مسلمانوں کو شدت پسند قرار دیا ہے ۔“

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button