قومی

پاکستان میں پکڑا جانے والا بھارتی پائلٹ اعلیٰ بھارتی شخصیت کا بیٹا نکلا

نئی دہلی (94نیوز) پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا کر تباہ کر دیئے ہیں اور دو پائلٹس کو گرفتار کر لیا ہے جس کی تصدیق بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے تاہم اب گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھے نندن کے بارے میں تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گرفتار ہونے والا بھارتی پائلٹ سابق بھارتی ایئر مارشل ” ایس ورتھامن “ کا بیٹا ہے ۔دو سری جانب نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی میڈیا پر بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی تصاویر اور وڈیو آنے کے بعد پائلٹ کی شناخت ان کے بھارتی فضائیہ کے دوستوں نے کی، ان کے مطابق گرفتار پائلٹ سابق بھارتی ائیر مارشل ایس ورتھامن کا بیٹا ہے۔وہ مگ 21 طیارے کا پائلٹ ہے ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close