قومی

مریم اورنگزیب نے بھی فواد چوہدری کو آئینہ دکھا دیا

لاہور(94 نیوز) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو آینہ دکھادیا۔ اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں تاہم ایسا الزام جس کا حقیقت  سے تعلق نہ ہو سیاستدانوں کے لئے سبکی کا باعث بنتے ہیں،ایسا ہی کچھ فواد چوہدری کے ساتھ ہوا ہے جنہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے  اسلام آباد ہائیکورٹ کےسابق جج شوکت عزیز صدیقی کے حوالے سے کئے جانے والے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے نون لیگی قائد پر سنگین الزام عائد کیا تھا جس پر مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب  نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ "”فواد صاحب !ایسی بھی کیا بوکھلاہٹ ! تاریخی حقائق مسخ نہ کریں ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نومبر2011 میں اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے جب پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، آصف علی زرداری صدر مملکت،سید یوسف رضاگیلانی وزیراعظم اور آپ اس حکومت کے معاون خصوصی کے عہدے پر فائز تھے ،فواد صاحب ! آگیا نا یاد ؟۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےسابق جج شوکت عزیز صدیقی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاتھا  کہ ” یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائی گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا، مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا، اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔”میاں نواز شریف کے اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہاتھا  کہ "ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ شوکت عزیز صدیقی آپ کی تقریریں لکھنے والے عرفان صدیقی کے بھانجے ہیں اور ان صاحب کو آپ نے ان کی سفارش پر جج تعینات کروایا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button