قومی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (94 نیوز) جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج5 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔سیمینارز میں شرکا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں منعقد کی جائے گی جس میں کشمیر کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے ۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں بھی آج کے دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، حکومت کی جانب سے سفارتخانوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دوسرے ممالک کو خطوط لکھیں۔

بدھ کے روز مظفر آباد کے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی اور کشمیریوں کو پیغام دیا جائے گا کہ ان کے پاکستانی بھائی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور شام کو میر پور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button