Breaking NewsUrdu News

محکمہ تعلیم کے ملازمین سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں ورنہ کارروائی ہوگی۔سی ای او ایجوکیشن

فیصل آباد۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق محکمہ تعلیم کا تمام عملہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہے بصورت دیگر پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے تمام عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی سے دور رہیں اور نہ ہی وہ کسی سیساسی تقریب، ریلی، جلسوں، کارنر میٹنگز میں شرکت کریں۔ انکو یہ بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ انکی ملکیت جائداد، ڈیرہ، رہائش،بیٹھک و دیگر منقولہ غیر منقولہ جائداد بھی کسی بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کی جایئنگی، ایسا کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button