قومی

فیصل آباد، جعلی مصالحے اور ہلدی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، تیاری میں کیا چیزیں استعمال کی جا رہی تھی؟ حیران کن

فیصل آباد (94 نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مکئی کے تکوں،چاول کے بھوسے اور رنگوں سے جعلی مصالحے تیار کرنے والا مافیا پکڑکرمقدمہ درج اورملزم کوگرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز قاسم رضا نے بتایا کہ مکئی کے تکے پیس کر بھوسے کو کھلے رنگ لگا کر جعلی ہلدی تیار کی جا رہی تھی۔ 500 کلو بھوسہ ایک من تیار جعلی ہلدی،چکی ضبط اورممنوعہ رنگ تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف مسلسل آپریشن جاری ہے اورجھنگ روڈ موٹر مارکیٹ میں ہلدی یونٹ پر چھاپہ مارا گیا اورموقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل،جعلی تیار ہلدی تلف کر دی گئی۔ یونٹ سے چاول اور مکئی بھوسہ برآمد ہونے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج، موقع سے ملازم گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر چھپ کر کیا جارہا تھا۔یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، سٹوریج میں حشرات کی کثیر تعداد پائی گئی۔ تیار ہلدی کو دلکش جعلی پیکنگ لگا کر فیصل آباد کی مارکیٹس اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جاناتھا جعلی مصالحہ جات کا استعمال معدہ اور آنتوں کے امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ جعلسازی کرنے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے آپریشنز اور ویجیلنس ٹیمیں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔زیادہ منافع کے لالچ میں جعلسازی کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button