کامرس
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید گرگیا


کراچی (94 نیوز) ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ آج انٹر بینک میں کاروبا ر کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبا ر کے دوران ڈالر کی قیمت میں اب تک 1.42 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 218.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آرہی ہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 85 پوائنٹس پر تھا۔ کچھ ہی دیر کے بعد بہتری آنا شروع ہو گئی جس کے بعد ا ب تک 100 انڈیکس میں 221 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 42 ہزار 307 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔