قومی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 36 کنال 17 مرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیر نگرانی اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرکے دو الگ الگ کارروائیوں میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کی 36 کنال 17 مرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیموں نے چک 367 ج ب گوجرہ میں 85لاکھ روپے مالیت کی 34 کنال 17 مرلہ جبکہ چک نمبر 366 ج ب گوجرہ سمندری روڑ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 28 لاکھ روپے کی دو کنال سرکاری زمین پر قبضہ ختم کراکر اراضی محکمہ مال کے سپرد کردی.

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close