قومی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام آگاہی مہم

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام فش مارکیٹ میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت آگاہی مہم  میں لوگوں میں بروشر تقسیم کئے گئے، عوام الناس کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی بھی دی گئی۔ پی آر او نے کہا کہ تمام لوگ خود بھی صفائی کا خیال رکھیں اور اپنے اردگرد دوسرے لوگوں کو بھی آگاہی دیں کہ وہ کوڑا کرکٹ اور مچھلی کی ویسٹ سڑکوں پر سرعام نہ پھینکیں جس سے تعفن پھیلتا ہو اور ماحول آلودہ ہو جاتا ہے۔ کوڑا کرکٹ ویسٹ میجمنٹ کی طرف سے رکھے گئے کنٹیرز میں ڈالیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں 1139پر کال کریں۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close