کھیل

ویرات کوہلی نے کرکٹ کی دنیا کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

وشاکاپٹنم (94 نیوز)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹینڈولکر کا ون ڈے میچ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے اور کرکٹ کی دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری میچ میں مکمل کیا ہے ۔ ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز کا پہاڑ 205 ویں اننگ اور 213 ویں میچ میں مکمل کیا ۔اس سے قبل تیز ترین دس ہزار رنز کا اعزاز سچن ٹینڈولکر کے پاس تھا اور انہوں نے یہ اعزاز 259 اننگز میں 2001 میں حاصل کیا تھا تاہم کوہلی نے بہت ہی کم اننگ میں یہ اعزاز حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیاہے ۔ جبکہ سب سے زیادہ اننگ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے کھلاڑی جے وردنے کے پاس ہے ، انہوں نے 333 اننگ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کیے ۔ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button