قومی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء آپس میں لڑ پڑے

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات میں تلخ کلامی،سخت جملوں کا ستعمال، فواد چودھری نے وزیر خزانہ کی ہدایت پر کام کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر اور فواد چودھری میں اس وقت تلخ کلامی ہوگئی جب اسد عمر پیپلز پارٹی کی قیادت کو مناسب جواب نہ دینے پر فواد چودھری سے ناراض ہوگئے اور دونوں وفاقی وزراءکے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

وزیر خزانہ کو شکایت تھی کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے پیپلز پارٹی کومناسب جواب نہیں دیا جاتا جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کر سکتا ۔

اس سے قبل فواد چودھری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے درمیان بھی ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پر لفظی جنگ جاری تھی ،اس حوالے سے فواد چودھری کے استعفے کی خبریں بھی زیر گردش تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button