بین الاقوامی

فوج کیخلاف ہتھیار اٹھانےوالےغدارہیں، روسی صدر

ماسکو (94 نیوز ویب ڈیسک) روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والوں کو سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ویگنر گروپ کے اعلانِ بغاوت کے بعد روس کے صدر نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آئین کا دفاع کروں گا، ویگنرز مجرمانہ کارروائی میں حصہ لینا بند کریں، روس کے دفاع کے لیے سب کچھ کروں گا، ہر وہ شخص جس نے فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ تمام تفرقات کو ختم کردینا چاہیے، ویگنر گروپ ہیرو ہے جس نے ڈونباس کو آزاد کرایا۔ ہمارا ردعمل سخت ہوگا، روستوف میں صورتحال مشکل ہے وہاں اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روسی افواج کو ضروری احکامات مل چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button