قومی

ن لیگ کی قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہاتھ سے نکل گئیں، تیسری کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور (94 نیوز) مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی دو نشستیں کھو بیٹھی جبکہ تیسری نشست پر اس کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے این اے 81 گجرانوالہ میں عبدالقیوم ناہرہ کی کامیابی کیخلاف حکم جاری کر دیا۔ پی ٹی ائی کے امیدوار نے ناہرہ کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں کامیابی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے این اے 154 لودھراں سے عبدالرحمن کانجو کی کامیابی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ کانجو بھی دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے تھے اور ان کے خلاف پی ٹی ائی امیدوار نے درخواست دی تھی۔ ایک علیحدہ فیصلے میں جسٹس شاہد کریم نے این اے 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button