قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹرخزانے پر بوجھ بن گیا، محکمہ خزانہ بھی پریشان

لاہور(آئی این پی, 94 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرخزانے پر بوجھ بننے لگے۔ سردارعثمان بزدارکے زیراستعمال ہیلی کاپٹرکی چند گھنٹے کی اڑان سے محکمہ خزانہ پریشان ہوگیا، ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے مزید 2 کروڑ 35 لاکھ روپے مانگ لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیراستعمال ہیلی کاپٹرخزانے پر بوجھ بننے لگے۔ وی آئی پی فلائٹس سیکشن کی جانب سے ا یک بار پھر محکمہ خزانہ پنجاب سے رجوع کیا گیا ہے کہ وی آئی پی فلائٹس کی مرمت اور دیگرضروری اقدامات کےلیے فنڈز کا اجرا کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے یہ ایجنڈا کابینہ کو ارسال کردیا ہے۔ سروس رینڈرڈ،ٹیکس اور ایئرٹرانسپورٹ کی مد میں وی آئی پی فلائٹس کی جانب سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔ وی آئی پی فلائٹس کے پائلٹس کونئے کورسز کی تربیت بھی کرائی جائےگی۔ اس سے قبل بھی ہیلی کاپٹر کی مرمت اور پرزوں کے لیے 2 کروڑ 79 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تھی۔ کاک پٹ کی تبدیلی کے لیے52 لاکھ روپے دیئے گئے تھے،جبکہ فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے اخراجات کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button