قومی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

فیصل آباد (94 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وز یراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج فیصل آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے، اس منصوبے پر 21 کروڑ روپے لاگت آئی ہے
اسی طرح رورل ہیلتھ سینٹر کھرڑیانوالہ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کریں گے جس پر 20 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ کرکٹ سٹیڈیم تاندلیانوالہ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے جس پر ساڑھے 7 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار 8 ارب 16 کروڑ روپے کے 78 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ فیصل آباد کی شاہرات کی تعمیر و مرمت کے 11 منصوبے 3 ارب 11 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل جائیں گے۔ جھنگ روڈ ماڈل بازار سے پل چوچلاں کی تعمیر و مرمت کا کام 18 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے 19 منصوبے 4 ارب روپے سے مکمل ہوں گے
ہیلتھ پراجیکٹ کے تحت 11 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 ڈسپنسریوں کی مرمت و بحالی کی جائے گی
شعبہ تعلیم کے 25 منصوبے 16 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے
دیہات تک رسائی کے پروگرام کے تحت 5 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے 30 کرو ڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close