قومی

سینٹرل جیل میں جمعیت تعلیم القرآن ٹرسٹ کے زیراہتمام سالانہ امتحان،402اسیران کی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز) سینٹرل جیل میں جمعیت تعلیم القرآن ٹرسٹ کے زیراہتمام سالانہ امتحان منعقد ہوا جس میں 402۔اسیران نے حصہ لیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نورحسین بگھیلہ نے بتایا کہ جیل میں جمعیت تعلیم القرآن کی طرف سے ترجمہ قرآن،ناظرہ قرآن(گلابی سند)،ناظرہ قرآن(سبز سند)،تعلیم القرآن کورس نمبر1،تعلیم القرآن کورس نمبر2،تعلیم القرآن کورس نمبر3،تعلیم القرآن کورس نمبر4اورکورس نمبر 5میں 274قیدیوں،36حوالاتیوں اور 92سزائے موت کے اسیران نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ تعلیم القرآن امتحانات ہر سال باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں اور اس بار بھی ان امتحانات کاشفاف انداز میں انعقاد کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم سے آگاہی لازمی جزو ہے اسی مقصد کے لئے اسیروں کو قرآن مجید کی معہ ترجمہ،ناظرہ ومختلف کورسز کی تعلیم دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمارے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر ہم اپنی اصلاح کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button