National

A no-confidence motion against Azad Kashmir Prime Minister Anwar Haq was presented in the House

Muzaffarabad (94 news) آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔ رکن اسمبلی قاسم مجید نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوئی، وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ دوست مجھ سے مشورہ کر لیتے تو شاید اس تحریک کی ضرورت نہ ہوتی۔ میں نے کہا تھا کہ 27 ارکان پورے کرلیں میں استعفیٰ دی دیتا ہوں۔ انوارالحق نے کہاکہ 27ارکان پورے ہوئے تو انتظار کرتے رہے کہ دلہا کون ہوگا؟ مجھے کسی سے بھی شکوہ نہیں ہے۔ان کاکہناتھا کہ آئین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میرے دستخط سے اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کابینہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،میرا آپ لوگوں سے رشتہ ختم نہیں ہوگا، کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button