the game

World Cup 2019, England and Australia will collide today, the rain

London(94 news) ICC World Cup 2019 کے مقابلوں میں آج میزبان ٹیم انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا،انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا بھی امکان ہے، اگر میچ بارش کی نظرہوگیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ دو میچز جیتنا ہوں گے، ورنہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے اور ایک میچ میں شکست کے بعد گینگروز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ سکورننگ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔میزبان انگلینڈ نے میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور دو میچز میں شکست کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پرچوتھے نمبر پر ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button