National

The process of installing meters on Vasa water supply will be started soon, MD Vasa

Faisalabad (94 news) مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی زیر صدارت جائیکا ٹیکنیکل اسسٹنٹس ٹیم کے وفد کی ویکلی ریویو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جائیکا ایکسپرٹس ٹیم نے واٹر سپلائی امپروومنٹ پراجیکٹ بارے اب تک ہونے والی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی واسا کو بتایا گیا کہ پیپلزکالونی سی بلاک میں پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے مزید تیز کیا جارہا ہے اسی طرح مدینہ ٹاؤن میں واٹر سپلائی کی مانیٹرنگ کے لئے نئے میٹرز بھی آئندہ ہفتے سے آنا شروع ہو جائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرز کی ریڈنگ کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار سے کی جائے گی جبکہ مانیٹرنگ کے لئے دو ٹینکیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جہاں پر کمپیوٹرائزڈ یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ڈی واسانے کہا کہ مشینری آپریشنز کے لئے ایس او پیز کی تیاری کے لئے مشاورت لازمی ہونی چاہئے تاکہ متفقہ طور پر ایس او پیز تیار ہو سکیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے سو فیصد اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جائیکا ایکسپرٹس کے مکمل رابطے میں ہیں اور پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش چیلنجز سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button