قومی

عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے

میانوالی (94 نیوز) پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے  جمع کروائے گئے، گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے، کاغذات نامزدگی عمران خان کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے، اس موقع پر رائے محمدعلی نے اعلان کیا تھا کہ مطابق عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button