قومی

ن لیگ نے بی آرٹی منصوبہ کی تفصیلات کہاں بھجوانےکا اعلان کردیا؟

لاہور (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کے صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی ، عمران صاحب سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں ملک کو غریب ، مہنگا ترین اور مقروض ترین کر کے لنگر کھول دئیے ہیں۔ عمران صاحب بتاتے کہ سولہ ماہ میں ساٹھ لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ نہیں دئے بلکہ کروڑوں خاندانوں کا کاروبار، روزگار اور روٹی چھینی وزیراعظم عمران خان کے کوالالمپور میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کا صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی عمران صاحب بتانے کہ آپ نے ملک میں اپنے آپ کو ، اپنے امیر دوستوں کو اور اپنی حکومت کو قانون سے بالاتر رکھا ہوا ہے ،عمران صاحب سچ بولنا تھا آپ نے سولہ ماہ میں کرپشن کا دس سال کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے .

ان کاکہناتھاکہ سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، یو ٹرن لئے اور صرف جھوٹ بولے عمران صاحب ملائیشیا میں سچ بولنا تھا کہ آٹے اور چینی میں دوستوں کو مال کمانے کا موقع دیاملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بی آرٹی پشاور کے تاریخی منصوبے کی تفصیل بھجوائیں گے ملائیشیاکے عوام کو فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کی عمران صاحب کی چوریوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے عوام جانتی ہے کہ صحت کارڈ اور یوتھ پروگرام پاکستان کی عوام کو نوازشریف کا تحفہ ہے عمران صاحب آپ قائداعظم جیسے نہیں بلکہ جھوٹ کے قائد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  عمران صاحب قائداعظم نے زندگی میں کبھی یوٹرن نہیں لیا، آپ تو یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کرلیتے؟ عمران صاحب آپ کے جھوٹوں نے ملک سے برکت ختم کردی ہے قائد اعظم کے وژن پر آپ چلتے تو ملک آج یوں غریب، کمزور اور مہنگا ترین نہ ہوتا قائداعظم کے وژن پر آپ چلتے تو عوام کی روٹی، کاروبار اور روزگار یوں بند نہ ہوتا قائداعظم کے وژن پر آپ چلتے تو اظہار رائے، جمہوریت، سیاسی مخالفین اور پارلیمان کا یوں گلا نہ گھونٹتے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close