قومی

نیوز پرنٹ پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کردی گئی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (94نیوز) وفاقی حکومت نے نیوز پرنٹ پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منی بجٹ پیش کرتے ہوئے نیوز پرنٹ پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل خبریں تحریک انصاف کے حق میں نہیں ہوتیں اور زیادہ تر ایڈیٹوریل ہمارے بارے میں کوئی اچھی بات نہیں کرنا چاہتے لیکن حکومت یقین رکھتی ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے آزاد صحافت چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت کو ایسی انڈسٹری بنانا چاہتے ہیں جو منافع بخش ہو۔ اس انڈسٹری کو منافع بخش لفافے دے کر نہیں بلکہ سب کا کاروبار بڑھا کر بنائیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close