بین الاقوامی

سعودی عرب اور چین کے درمیان تاریخی معاہدے طے پا گئے

بیجنگ(94نیوز) پاکستان اور بھارت کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چین کے دورے پر ہیں جہاں دونوں ممالک کے مابین ریفائنری اور پیٹروکیمکل کمپلیکس کے تاریخی معاہدے سمیت 35شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو اور چینی کمپنی ’نورنکو‘ مشترکہ طور پر چین کے شہر پین ژن میں ایک ریفائننگ اور پیٹروکیمیکلز کمپلیکس تعمیر کریں گی۔

ارامکو کمپنی کا کہنا ہے کہ ”منصوبے کے تحت’آرامکو ہواژن پیٹروکیمیکلز‘ کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کی جائے گی جس میں ایک آئل ریفائنری بھی شامل ہو گی جس کی یومیہ پیداوار 3 لاکھ بیرل ہو گی۔ اس کے علاوہ سالانہ 15 لاکھ میٹرک ٹن کی گنجائش کا حامل ایک ایتھلین کریکر (ethylene cracker)بھی تعمیر کیا جائے گا۔ کمپلیکس کے لیے 70فیصد خام مال سعودی ارامکو فراہم کرے گی۔ توقع ہے کہ کمپلیکس 2024 میں کام شروع کر دے گا۔“

سعودی ولی عہد نے چینی صدر شی جن پنگ اور نائب وزیر اعظم ہان زینگ سے ملاقاتیں کیں۔محمد بن سلمان سے ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ ’چین، سعودی عرب کا اچھا دوست اور شراکت دار ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ”ہمیں خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ “

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button